چیئرمین پی سی بی سے چیف آپریٹنگ آفیسر ڈاکٹر نور محمد مراد کی ملاقات

Feb 13, 2013

لاہور (سپورٹس رپورٹر) افغانستان کرکٹ بورڈ کے چیف آپریٹنگ آفیسر ڈاکٹر نور محمد مراد نے اپنے وفد کے ساتھ گذشتہ روز قذافی سٹیڈیم لاہور میں چیئرمین پی سی بی چوہدری ذکاءاشرف سے ملاقات کی۔ اس موقع پر پی سی بی کے چیف آپریٹنگ آفیسر سبحان احمد، ڈائریکٹر این سی اے گیم ڈویلپمنٹ انتخاب عالم بھی موجود تھے۔

مزیدخبریں