افغانستان کو دوسرے ون ڈے میں بھی شکست‘ پاکستان اے نے سیریز جیت لی

لاہور (سپورٹس رپورٹر) کامران اکمل اور وہاب ریاض نے پاکستان اے ٹیم کو افغانستان کے خلاف دوسرے ایک روزہ میچ میں بھی 7 وکٹوں سے کامیابی دلا دی۔ وہاب ریاض نے تین کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی تو جواب میں کامران اکمل نے شاندار سنچری سکور کر کے اپنی ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔ قذافی سٹیڈیم لاہور میں کھیلے جانے والے اس میچ میں مہمان ٹیم کے کپتان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ گلبدین کی سنچری کی بدولت افغانستان ٹیم نے مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 207 رنز بنائے۔ گلبدین تائب نے 93 گیندوں پر 100 رنز بنائے۔ دیگر نمایاں کھلاڑیوں میں میر واعظ اشرف نے 37 اور اصغر نے 31 رنز بنائے۔ وہاب ریاض اور عمران خان نے تین تین جبکہ عدنان رسول نے دو کھلاڑیوں کو آ¶ٹ کیا۔ 208 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان اے ٹیم نے تین وکٹوں کے نقصان پر 208 رنز بنا کر میچ سات وکٹوں سے جیت لیا۔ کامران اکمل نے دھواں دھار بیٹنگ کرتے ہوئے 105 گیندوں پر 104 رنز بنائے اور ریٹائر (آ¶ٹ) ہو گئے۔ دیگر کھلاڑیوں میں علی وقاص نے 35 اور احمد شہزاد نے 33 نمایاں رنز بنائے جبکہ کپتان شاہد آفرید تین سکور سے آگے نہ بڑھ سکے۔ آخر میں پاکستان اے کے کامران اکمل کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ پاکستان اے نے سیریز دو صفر سے جیت لیا۔ پاکستان اے اور افغانستان کی ٹیموں کے درمیان واحد ٹی ٹونٹی میچ آج کھیلا جائیگا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...