پنجاب کی فرانزک لیبارٹری نےرینٹل پاورکیس کےتفتیشی افسر کامران فیصل پر تشدد کی تصدیق کردی.

سپریم کورٹ نے کامران فیصل کی ہلاکت پرازخود نوٹس لیا تھا جب کہ مقتول کےلواحقین نےبھی پوسٹ مارٹم رپورٹ پرعدم اطیمنان کرتے ہوئے غیرجانب دارکمیشن کےذریعے حقائق سامنےلانےکامطالبہ کیا تھا. جس پرگزشتہ دنوں پنجاب فرانزک لیبارٹری کےماہرین نےمیاں چنوں میں قبرکشائی کرکےلاش کےنمونےحاصل کیے تھے. فرانزک ماہرین نے اسلام آباد پولیس کی جانب سے پوسٹ مارٹم رپورٹ مسترد کرتےہوئے کامران فیصل پرتشدد کی تصدیق کردی ہے. رپورٹ میں بتایاگیا ہے کہ کامران فصیل کو کوئی زہرنہیں دیا گیاجب کہ نشہ آور ادویات کاالزام بھی غلط ہے. پنجاب فرنزاک لیبارٹری نےکامران فصیل کی فرانزک رپورٹ اسلام آباد بھجوا دی ہے.

ای پیپر دی نیشن