قائمہ کمیٹی نے کوہستان میں 5 لڑکیوں کے مبینہ قتل کیخلاف متفقہ قرارداد مذمت منظور کرلی

اسلام آباد (نوائے وقت نیوز+ ایجنسیاں) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے مذہبی امور نے شادی کی تقریب کے بعد کوہستان میں پانچ لڑکیوں کے مبینہ قتل کیخلاف متفقہ قرارداد مذمت کی منظوری دیتے ہوئے سفارش کی کہ حکومت اس میں ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائی کرکے معاشرے میں خواتین کے مقام اور مرتبے کا ہرممکن تحفظ یقینی بنانے میں اپنا کردارادا کرے۔ اجلاس بدھ کو پارلیمنٹ ہائوس میں کمیٹی کے چیئرمین حافظ عبدالکریم کی زیرصدارت ہوا ۔ اجلاس میں وفاقی وزیر مذہبی امور سردارمحمد یوسف اور وزیر مملکت برائے مذہبی امور پیرامین الحنسات کے علاوہ کمیٹی کے ارکان رانا محمد حیات خان‘ ملک عبدالغفور ڈوگر‘ سید عمران احمد شاہ‘ صاحبزادہ محمد یعقوب‘ آسیہ ناز تنولی‘ طارق کرسٹوفر قیصر‘ رومینہ خورشید عالم ‘ پیر بخش جونیجو ‘ بھون داس ‘ علی محمد خان‘ لال چند ملہی‘ کشور زہرا‘ بسم اﷲ خان اور مولوی آغا محمد نے شرکت کی۔ اجلاس میں 2014ء کیلئے حج پالیسی کو سراہتے ہوئے ارکان نے وزارت مذہبی امور سے کہاکہ حج اخراجات میں جس قدر ممکن ہوکمی کرکے قابل برداشت بنایاجائے۔ کمیٹی نے سفارش کی کہ حج پیکیج کو 3600 ریال سے کم کرکے 3500 ریال کیا جائے اور محافظ فنڈ کو بھی 500 ریال سے کم کرکے 400 ریال کی سطح پر لاکر عازمین حج پر اضافہ بوجھ ختم کیا جائے۔ قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے مذہبی امور نے جرگوں میں خواتین کیخلاف پرتشدد فیصلوں کی مذمت کیلئے متفقہ قرارداد منظور کرلی۔ وزارت مذہبی امور نے کمیٹی کو بتایا کہ رواں سال حج کوٹے میں 20فیصد کٹ برقرار رہے گا۔ ایک لاکھ 47 ہزار عازمین حج فریضہ حج ادا کرسکیں گے حج پالیسی کی منظوری کے بعد مارچ میں حج درخواستیںمانگی جائیں گی۔ ماضی کے برعکس یکساں پالیسی کے تحت حج ہوگا‘ روپے کی قدر میں کمی کے باعث حج اخراجات میں اضافہ کا خدشہ ہے‘ نجی ٹور آپریٹر معاہدے کی پاسداری کے پابند ہونگے‘ کمیٹی کے ارکان نے  ویلفیئر فنڈ میں موجود ایک ارب روپیہ میں سے ہونے والے اخراجات پر اپنے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اسے عیاشیوں پر اڑایا جاتا ہے۔ اجلاس میں حج 2014ء کے پالیسی ڈرافٹ کا تفصیلی جائزہ لیا گیا ، سیکرٹری مذہبی امور سکندر اسماعیل خان نے کمیٹی کو بتایا کہ حج ڈرافٹ پالیسی تیار کرلی گئی ہے اور اسے وزارت کی ویب سائیٹ پر ڈالدیا گیا ہے۔ وفاقی وزیر سردار یوسف نے کمیٹی کو بتایا کہ رواں سال بھی تمام کٹیگریز ختم کرکے ایک پالیسی کے تحت حج کروایا جائے گا البتہ پرائیویٹ کمپنیاں اپنی مرضی کے پیکیج کا اعلان کریں تاہم انہیں وزارت کے ساتھ معاہدے کی پاسداری کرنی ہوگی۔ کمیٹی اجلاس میں اسلامی نظریاتی کونسل کے حوالے سے وزارت نے کمیٹی کو بتایا کہ قانون و انصاف ڈویژن نے واضح کیا ہے کہ کونسل کمیٹی کو جوابدہ ہے۔ کمیٹی نے آئندہ اجلاس میں اسلامی نظریاتی کونسل و متروکہ وقف املاک بورڈ کو بلانے کا فیصلہ کیا ہے۔ قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے ہائوسنگ و تعمیرات نے تین ماہ سے پی ڈبلیو ڈی کے ملازمین کی تنخواہوں کی بندش پر ناپسندیدگی کا اظہار کرتے ہوئے ادارے کے ڈائریکٹر جنرل کو ایک دن میں یہ مسئلہ حل کرنے اور رپورٹ کمیٹی کو بھجوانے کی ہدایت کر دی۔ قائمہ کمیٹی نے متفقہ طورپر پاک پی ڈبلیو ڈی کی جاری سکیمیوں کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کرنے کی ہدایت کی۔ متعلقہ ادارے کے ڈی جی کو ہدایت کی گئی ہے کہ ایسی تمام سکیموں پر جن پر 20فیصد تک کام ہو چکا ہے انہیں ترجیحی بنیادوں پر مکمل کیا جائے کمیٹی کا اجلاس بدھ کو کمیٹی کے چیئرمین حاجی محمد اکرم کی صدارت میں ہوا تھا پاک پی ڈبلیو ڈی کو جاری سکیموں کا جائزہ لیا گیا سکیموں پر تعمیراتی کاموںکے بارے میں بریفنگ دی گئی۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...