لاقانونیت بڑھ رہی ہے ‘ پولیس مفروروں کو گرفتار کرنے میں ناکام ہو گئی : سپریم کورٹ

اسلام آباد (آن لائن) سپریم کورٹ نے پرویز انور نامی مفرور کی عدم گرفتاری پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے پولیس کو 24 فروری تک مفرور کو ہر صورت میں گرفتار کرنے کا حکم دیا ہے۔ تین رکنی بنچ کے سربراہ جسٹس جواد ایس خواجہ نے ریمارکس دیئے ہیں ملک میں لاقانونیت بڑھ رہی ہے اور پولیس مفروروں کو گرفتار کرنے میں ناکام ہو گئی ہے۔ اس لئے لاء اینڈ آرڈر کی صورتحال بھی خراب ہو گئی ہے۔ پولیس قانون کے مطابق کارروائی کر کے مفروروں کو گرفتار کرے۔ آئین و قانون نے پولیس کو امن وامان کا مینڈیٹ دیا ہے وہ اس کو پورا کرنے کی کوشش کرے۔ دوران سماعت ایڈووکیٹ جنرل پنجاب مصطفی رمدے پیش ہوئے اور انہوں نے عدالت کو بتایا کہ پرویز انور کی گرفتاری کی کوششیں جاری ہیں عنقریب اس کو گرفتار کر لیں گے۔ اس پر عدالت نے پولیس کو ملزم کی گرفتاری کا حکم دیتے ہوئے سماعت 24 فروری تک ملتوی کر دی۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...