لاہور (آئی اےن پی) پاکستان کرکٹ بورڈ کے برطرف چیئرمین ذکاءاشرف نے اپنی برطرفی کے خلاف عدالت جانے کا اعلان کردیا۔ایک بیان میں ذکاءاشرف کا کہنا تھا کہ آئی سی سی قوانین کے تحت وزیراعظم کو پی سی بی آئین میں تبدیلی کا اختیار نہیں۔ انہوں نے کہا کہ فیصلے کے خلاف عدالت سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یقین ہے کہ اس بار بھی انصاف ملے گا۔ ذکا اشرف کا یہ بھی کہنا تھا کہ الزامات لگانے کے بعد انہیں عدالت میں ثابت بھی کرنا پڑتا ہے، الزامات عائد کرنے والے عدالتی جنگ کے لئے کمرکس لیں۔ پی سی بی کے برطرف چیئرمین ذکا اشرف نے یہ دعویٰ بھی کیا کہ آئی سی سی قوانین کے تحت پی سی بی آئین میں تبدیلی کا وزیراعظم کا کوئی اختیار نہیں، عدالت میں دائر کی جانے والی اپیل اسی مرکزی نکتے پر ہوگی۔ ذکا اشرف نے مزید کہا کہ آئی سی سی اجلاس میں اختیار کئے گئے موقف پر کوئی پشیمانی نہیں، بھارت کے وعدوں پر اعتبار کرنے کی کوئی بنیاد ہی نہیں تھی۔