ساہیوال (نامہ نگار) ٹرین سے چھلانگ لگانے والے پریمی جوڑے کی آپس میں علیحدگی ہو گئی ۔گزشتہ روز گھر سے بھاگ کر شادی کرنے والا جوڑا فرزانہ اور شبیر نے وارثان کے تعاقب کرنے پر چلتی ٹرین سے چھلانگ لگا دی تھی جس پر اُنہیں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال ساہیوال پہنچا دیا گیا تھا شبیر کو اس حادثہ میں شدید چوٹیں آئی تھیں اور اُس نے وارثان کے خوف سے اپنی بیوی فرزانہ کو طلاق دے دی۔ پولیس ذرائع کے مطابق فرزانہ نے طلاق کے بعد اپنے والدین کے ساتھ جانے سے انکار کردیا اور علاقہ مجسٹریٹ کی اجازت کے بعد دارالامان چلی گئی جب کی مضروب عاشق شبیر ابھی تک ہسپتال میں زیر علاج ہے۔
ساہیوال: ٹرین سے کودنے والے جوڑے میں علیحدگی ہو گئی، لڑکی دارالامان منتقل
Feb 13, 2014