بھارتی ساڑھی نہ لیکر دینے پر لڑکی اور باپ کے تھپڑ سے دلبرداشتہ 12 سالہ بچے نے خودکشی کرلی

لاہور(نمائندگان) دو مختلف واقعات میں نئی بھارتی ساڑھی نہ خرید کر دینے پر محنت کش کی جواں سالہ بیٹی نے گلے میں پھندا لیکر جبکہ 12 سالہ بچے نے باپ کے تھپڑ سے دلبرداشتہ ہو کر زہر پی کر خودکشی کرلی۔ اوکاڑہ کے تھانہ ستگھرہ کی حدود کے گائوں 25 جی ڈی کے رہائشی محنت کش یوسف کی جواں سالہ بیٹی مہوش کی سہیلی کی شادی تھی۔ مہوش نے اپنے باپ سے ضد کی کہ اس نے اپنی سہیلی کی شادی میں  وہی ساڑھی پہننی ہے جوانڈین ڈرامے میں دیکھی تھی۔ مہوش کے باپ یوسف نے بچی کو سمجھایا کم قیمت والے کپڑے خرید لو لیکن مہوش نہ مانی اور اپنے اہل خانہ سے جھگڑے کے بعد دلبرداشتہ ہوکے گلے میں پھندا ڈال کر خود کشی کر لی۔ پولیس مصروف تفتیش ہے۔ کوٹ غلام محمد میں 12 سالہ بیٹے نے  باپ  سے تھپڑ کھانے کے بعد خودکشی کرلی۔ اشفاق بھٹی میں  ایک شخص نے  اپنے  12 سالہ بیٹے نارومنگھیو کو منہ پر تھپڑ دے مارا جس پر وہ دلبرداشتہ ہوگیا اور گھر میں پڑی کیڑے مار زہریلی دوا پلی لی ۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...