ڈرون حملوں میں بے گناہ لوگوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے: جمائما

Feb 13, 2014

لاہور (آئی این پی) برطانوی   سماجی کارکن  جمائما خان نے کہا ہے ڈرون حملوں میں بے گناہوں لوگوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے‘ یہ کیسا انصاف ہے جس میں ٹرائل کے بغیر ہی لوگوں کو قتل کیا جا رہا ہے‘ ہم ڈرون حملوںکے خلاف پوری دنیا میں آواز بلند کر رہے ہیں۔ بدھ کو پاکستانی میڈیا سے گفتگو میں جمائما خان نے کہا امریکہ کا دعویٰ غلط ہے وہ دنیا میں امن چاہتا ہے بلکہ حقیقت ہے کہ ڈرون حملوںسے امن آتا نہیں بلکہ امن تباہ ہوتا ہے اس لئے ڈرون حملوں کو فوری طور پر بند کیا جانا چاہئے۔ ڈرون حملوں میں بے گناہوںلوگوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے اور انصاف کی بات کرنیوالا امریکہ بتائے یہ کیسا انصاف ہے جس میں ٹرائل کے بغیر ہی لوگوں کو قتل کیا جا رہا ہے۔ 

مزیدخبریں