لاہور (پ ر) ق لیگ کے سینئر مرکزی رہنما اور سابق نائب وزیراعظم چودھری پرویزالٰہی سے وہاڑی سے سابق ایم این اے اظہر خان یوسف زئی نے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی اور ق لیگ میں شمولیت کا اعلان کیا۔ اس موقع پر بشارت راجہ، احسان اللہ چیمہ، ڈاکٹر عمران اور اجمل اعجاز بھی موجود تھے۔ پرویزالٰہی نے کہا کہ ہم نے ہمیشہ اصولوں کی سیاست کی ہے، جنوبی پنجاب میرا دوسرا گھر ہے اس لئے بطور وزیراعلیٰ میں نے یہاں بے شمار منصوبے نہ صرف شروع کئے بلکہ انہیں مکمل بھی کیا، جنوبی پنجاب کے کارڈیالوجی ہسپتال کے فنڈز روک کر مسلم لیگ (ن) نے جنوبی پنجاب کی عوام سے زیادتی کی ہے جبکہ ہم نے جنوبی پنجاب کی پسماندگی ختم کرنے کیلئے فنڈز کے منہ کھول دئیے تھے تاکہ جنوبی پنجاب کے عوام میں احساس محرومی ختم ہو۔ اس موقع پر اظہر خان یوسف زئی نے کہا کہ پرویزالٰہی نے مجھ پر جس اعتماد کا اظہار کیا ہے میں اور میرے ساتھی اس پر پورا اتریں گے۔
جنوبی پنجاب کارڈیالوجی ہسپتال کے فنڈز روک کر عوام سے زیادتی کی گئی: پرویز الٰہی
Feb 13, 2014