طالبان کے ساتھ ماورائے آئین مذاکرات کا سلسلہ بند ہونا چاہئے: جلال محمود شاہ

کراچی (آن لائن) سندھ یونائیٹڈ پارٹی کے سربراہ سید جلال محمود شاہ نے کہا ہے کہ طالبان کے ساتھ ماورائے آئین مذاکرات کا سلسلہ بند ہونا چاہئے۔ مذہب اور ریاستی معاملات جب تک علیحدہ نہیں کئے جائیں گے انتہاپسندی جاری رہے گی۔ سندھ میں مردم شماری فوری طور پر شروع کی جائے، نواز شریف نے اقتدار میں آکر لٹیروں کے ساتھ مفاہمت کا سلسلہ شروع کر دیا ہے۔ وہ بدھ کو اپنی رہائشگاہ پر پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ جب ریاست میں پارلیمنٹ سپریم ہے تو بہتر ہوتا کہ مذاکرات پارلیمانی کمیٹی کی ذریعے کئے جاتے تاکہ اس قابل قبول نتائج سامنے آتے۔ آپریشن کے دوران کسی بھی سیاسی جماعت کے ساتھ اگر زیادتی ہو رہی ہے تو ہم اس کی مذمت کرتے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...