ڈرون حملوں کیخلاف تحریک انصاف کے دھرنے کو 82 روز مکمل، شرکاء کی نعرے بازی

Feb 13, 2014

پشاور (ثنا نیوز) تحریک انصاف کے زیراہتمام ڈرون حملوں کے خلاف جاری دھرنے کو 82 روز مکمل ہو گئے۔ پارٹی کی صوبائی قیادت نے دھرنے کیلئے آرگنائزنگ کمیٹی تشکیل دی ہے۔ شرکاء نے ڈرون حملوں کیخلاف احتجاجی مظاہرہ اور نعرے بازی بھی کی۔
بدھ کو پی کے تھری پشاور کے کارکنان نے ایم پی اے جاوید نسیم کی قیادت میں دھرنا دیا۔ اس موقع پر کارکنان کی بڑی تعداد کے علاوہ اتحادی جماعتوں کے ارکان بھی موجود تھے۔ شرکاء نے ڈرون حملوں کیخلاف احتجاجی مظاہرہ اور نعرے بازی بھی کی۔

مزیدخبریں