فیصل آباد: مسلح افراد نے پولیس اہلکاروں کو یرغمال بنا کر 3 خطرناک ملزم چھڑا لئے

Feb 13, 2014

فیصل آباد (نمائندہ خصوصی) آٹھ مسلح افراد نے پولیس پارٹی سے مزاحمت کرتے ہوئے سنگین مقدمات میں ملوث تین خطرناک ملزمان کو چھڑوا لیا اور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب رہے جبکہ پولیس اہلکار ملزمان کے آگے بے بس ہو گئے۔ تھانہ سٹی گوجرہ کے اہلکار اغواء برائے تاوان میں ملوث ملزمان کو ہائیکورٹ پیشی پر لے گئے تھے، گٹ والا ٹول پلازہ پر ساتھیوں نے چھڑا لیا۔ملزمان کی گرفتاری کیلئے سخت ناکہ بندی کردی گئی ہے۔

مزیدخبریں