ذاتی مسائل ایوان میں زیر بحث نہ لائیں، عابد شیر علی کے ریمارکس پر سینیٹر زاہد خان آگ بگولہ ہو گئے

اسلام آباد (آن لائن) سینٹ میں وقفہ سوالات کے دوران وزیر مملکت برائے پانی و بجلی عابد شیر علی اور اے این پی کے سینیٹر زاہد خان کے درمیان جھڑپ ہوگئی۔ ایک سوال کے جواب میں جب عابد شیر علی نے کہا کہ پارلیمنٹ عوامی مسائل کے حل کیلئے ہے ارکان کے ذاتی مسائل کے حل کیلئے نہیں‘ عوام کا پیسہ قومی ایشوز پر خرچ ہونا چاہئے ذاتی تشہیر کیلئے نہیں تواس پر سینیٹر زاہد خان آگ بگولہ ہوگئے اور ایوان میں شور برپا کر دیا۔

ای پیپر دی نیشن