اسلام آباد (پ ر) ٹیلی نار پاکستان نے انٹرنیٹ فار آل کنیکٹنگ رسپانسبلٹی کے موضع پر ادارہ تعلیم و آگاہی کے اشتراک سے اسلام آباد ماڈل سکول فار بوائز G6 میں نہایت ہی دلچسپ تقریب کا انعقاد کیا، اس تقریب کا مقصد نوجوان نسل کو جدید ترین ٹیکنالوجی کے استعمال سے آگاہ کرنا اور انہیں معاشرے میں مؤثر انداز میں اپنا کردار ادا کرنے کیلئے درکار نت نئے رجحانات سے روشناس کرنا تھا۔