لاہور(سٹاف رپورٹر) وزیر برائے خصوصی تعلیم پنجاب آصف سعید منہیس نے کہا ہے کہ حکومت خصوصی بچوں کی بحالی کے لئے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے تا کہ وہ معاشرے پر بوجھ بننے کی بجائے اپنی ذمہ داری خود ادا کر سکیں یہ بات انہوںنے گذشتہ روز سیکرٹریٹ سپیشل ایجوکیشن میں خصوصی افراد کے بحالی مرکز کے لئے پنجاب فنڈ برائے خصوصی افراد کمپنی کے زیر اہتمام سٹیٹ آف آرٹ بحالی مرکز کے ممبران سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔