کراچی (وقائع نگار) ایوان صدر نے کراچی کے رہائشی سرمد صدیقی کے اغوا کاروں کے خلاف کارروائی کے لئے درخواست پر نوٹس لیتے ہوئے ڈی جی رینجرز اور آئی جی سندھ کو حکومتی پالیسی اور قانون کے مطابق مناسب کارروائی کرنے کی ہدایت کی اور اس بارے میں درخواست گزار اور ایوان صدر کو آگاہ کرنے کی ہدایت کی ہے۔ صدر مملکت کو ارسال کردہ درخواست پر ایوان صدر نے ڈی جی رینجرز اور ایم آئی کو کارروائی کرنے کاحکم دیدیا۔ ملزم سرمد صدیقی نے صدر پاکستان کو جیل سے درخواست بھیجتے موقف اختیار کیا سی آئی ڈی نے اسے 15 اگست 2014ء کو شاہراہ فیصل میں واقع اس کے آفس سے حراست میں لیا اور تین ماہ تک غیرقانونی حراست میں رکھا۔ بعدازاں 28 اکتوبر کو اس کی گرفتاری ظاہر کی اور بلا جواز ائرپورٹ حملہ کیس میں ملوث کردیا لہٰذا اس کی گرفتاری کی انکوائری پاک آرمی سے کرائی جائے اور اسے انصاف فراہم کیا جائے۔
ایوان صدر کی سرمد صدیقی کے اغواکاروں کیخلاف رینجرز، پولیس کو کارروائی کی ہدایت
Feb 13, 2015