سینٹ کا ٹکٹ نہ ملنے پر صابر شاہ ناراض‘ مسلم لیگ (ن) کی صوبائی صدارت سے مستعفی ہونے کا اعلان

Feb 13, 2015

پشاور (نوائے وقت نیوز)خےبر پی کے مسلم لےگ ن کے صوبائی صدر پےر صابر شاہ نے سےنٹ الےکشن کا ٹکٹ نہ ملنے پر عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان کر دےا ۔انہوں نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن خیبر پی کے کے صدر کی حیثیت سے سینٹ کا کورنگ امیدوار نہیں بن سکتا۔ کورنگ امیدوار کی حیثیت سے نامزدگی پر مجھے مایوسی ہوئی۔اس موقع پر انہوں نے خےبر پی کے کی صدارت سے مستعفی ہونے کا اعلان کےا ۔ یہاں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا پارٹی کی صوبائی صدارت اعزاز ہے۔ اس کی توقیر میرا فرض ہے اگر ضروری ہے تو کسی اور کو میری جگہ کورنگ امیدوار بنایا جائے۔ پارٹی قیادت کے فیصلے کا ہمیشہ احترام کیا ہے۔ پارٹی قائد اور عہدے دونوں کا احترام مجھ پر لازم ہے۔ سینٹ انتخابات کےلئے کورنگ امیدوار عام ورکر کی حیثیت سے بنوں گا۔ استعفے کا فیصلہ عہدے کے وقار کو بچانے کےلئے کیا۔ انہوں نے صدر کے عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان کیا۔ ادھر گورنر خیبر پی کے مہتاب عباسی اور دیگر مسلم لیگ ن کے سرگرم رہنما¶ں نے پیر صابر شاہ کو منانے کی کوششیں تیز کر دیں۔
صابر شاہ

مزیدخبریں