شارع ایوان تجارت کا نام تبدیل

لاہور(کامرس رپورٹر ) پنجاب حکومت نے لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے مطالبے پر شارع ایوان تجارت لاہور کا نام تبدیل کرکے شارع ایوان صنعت و تجارت رکھ دیا ہے ۔ لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کو موصول شدہ نوٹیفیکیشن کے مطابق پنجاب لوکل کونسل (روڈ اینڈ سٹریٹ) رولز 1981کے تحت حکومت نے اس اہم شارع کا نام تبدیل کرنے کی اجازت دی ہے ۔

ای پیپر دی نیشن