رجوعہ سے ملنے والے معدنی ذخائر محمد نواز شریف کی نیک نیتی پر قدرت کی مدد ہے: میاں عثمان

لاہور (خصوصی رپورٹر) سینئر نائب صدر مسلم لیگ (ن) ٹریڈر ونگ میاں عثمان نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) اپنی عوام دوست پالیسیوں اور دوسری حکومتوں سے بہتر کارکردگی کی وجہ سے ضمنی انتخابات سمیت ہر امتحان میں سرخرو ہو گی۔ ننکانہ کے عوام زندہ دل اور حمزہ شہباز شریف سے محبت کرنے والے ہیں۔ یہ وزیراعظم کے اقدامات پر مکمل اعتماد کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے امیدوار کو بھاری مینڈیٹ سے کامیاب کروائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ رجوعہ سے ملنے والے معدنی وسائل محمد نواز شریف کی نیک نیتی اور دن رات محنت پر قدرت کی طرف سے تحفہ ہے۔

ای پیپر دی نیشن