بدین میں نامعلوم افراد نے ذوالفقار مرزا فہمیدہ مرزا کے پوسٹر اور بینر پھاڑ ڈالے

Feb 13, 2015

بدین (آئی این پی+ نوائے وقت رپورٹ) نامعلوم افراد نے سابق صوبائی وزیر ڈاکٹر ذوالفقار مرزا کے آصف زرداری کے خلاف متنازعہ بیانات دینے کے بعد بدین کے مختلف چوراہوں پر لگے ڈاکٹر ذوالفقار مرزا، ڈاکٹر فہمیدہ مرزا کے فلیکس پوسٹرز اور بینرز پھاڑ کر پھنک دیئے۔ اس کے بعد ڈاکٹر ذوالفقار مرزا کے حامی بدین تھانے میں پیپلز پارٹی کے مقامی رہنماﺅںکے خلاف مقدمہ درج کرانے کے لئے جمع ہو گئے لیکن ایس ایچ او نے پیپلز پارٹی کے مقامی رہنماﺅں کے خلاف مقدمہ درج کرنے سے انکار کر دیا۔ دوسری طرف پیپلز پارٹی کے سینکڑوں کارکنوں نے تحصیل صدر ڈاکٹر عزیز میمن، ضلعی رابطہ سیکرٹری امیر حسن کھوسو کی قیادت میں ڈی سی چوک سے بدین پریس کلب تک ڈاکٹر ذوالفقار مرزا کے خلاف اور آصف علی زرداری اور فریال تالپر کی حمایت میں ریلی نکالی۔
مرزا/ پوسٹر

مزیدخبریں