لندن (این این آئی) الطاف حسین نے کہا ہے کہ سندھ کو تصادم اور محاذآرائی کی نہیں بلکہ افہام و تفہیم اور امن ومحبت کی ضرورت ہے۔ ایم کیو ایم کے اعلامیے کے مطابق الطاف حسین نے گورنر ہاﺅس میں وزیر اعلیٰ سندھ سمیت دیگر رہنماﺅں کے ساتھ ٹیلی فون پر گفتگو کی۔ الطاف حسین نے کہا سندھ میں ماضی میں بعض عناصر نے نفرتوں کو پروان چڑھا کر آپس میں لڑایا لیکن سندھ کے عوام آپس میں لڑنا نہیں چاہتے۔ پیپلز پارٹی اور ایم کیوایم باہمی کوششوں کے ذریعے سندھ میں افہام و تفہیم اورامن وبھائی چارے کی فضا کو فروغ دیں گے اور مل جل کر عوام کے مسائل کو حل کریں گے۔
الطاف