اسلام آباد (اے پی پی) برطانیہ میں پا کستانی ہائی کمشنر سید ابن عباس نے جمعہ کو یہاں لندن کے لارڈ میئر ایلڈرمین ایونز سے ملاقات کی۔ پاکستانی ہائی کمشنر نے نئی ذمہ داریاں سنبھالنے پر لارڈ میئر کو مبارکباد دی اور ان سے تجارتی تعلقات کو فروغ دینے اور پاکستان میں سرمایہ کاری کے مواقع کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔ لارڈ میئر ایلڈرمین نے پاکستان کو سرمایہ کاری کا اہم مرکز قرار دیا۔