لاہور (وقائع نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ نے حکومت اور افواج پاکستان کیخلاف عوام کو اکسانے اور کالعدم تنظیم حزب التحریر کےساتھ تعلقات کے مقدمے کے مجرم برطرف بریگیڈئر علی خان کی ساڑھے 4 برس کی قید کی سزا میں رعایت کا حکم دیدیا۔ علی خان کی اہلیہ نے محکمہ داخلہ پنجاب کے حکم کو 2015ءمیں عدالت عالیہ میں چیلنج کرتے ہوئے استدعا کی تھی کہ جیل قوانین کے مطابق اچھے کردار اور رویئے پر انکے شوہر کی سزا میں کمی کی جائے۔ فیصلے میں محکمہ داخلہ پنجاب کا مجرم علی خان کو رعایت نہ دینے کا حکم کالعدم کرتے ہوئے سنٹرل جیل اڈیالہ کو حکم دیا گیا ہے کہ جیل قوانین کے مطابق مجرم علی خان کو سزا میں رعایت دی جائے۔
ہائیکورٹ/ حکم