وہاڑی (نامہ نگار) روٹھ کر جانے والی محبوبہ پر عاشق نے تیزاب پھینک دیا، آنکھیں، چہرہ، ہاتھ و جسم کے مختلف حصے متاثر ہوئے، رکشہ ڈرائیور بھی تیزاب گردی کی زد میں آگیا۔ لڈن کے علاقہ موضع شرف کی تین بچوں کی ماں 32 سالہ نورین بی بی کا چند سال قبل خاوند وفات پا گیا تو مسلم ٹاﺅں کے نوجوان آفتاب نذیر سے مبینہ طور پر ناجائز تعلقات استوار کر لئے جس پر گزشتہ روز دونوں کے درمیان جھگڑا ہو گیا تو نورین نا راض ہو کر بچوں کے ہمراہ لاہور جانے کے لئے رکشہ ڈرائیور امین کے ہمراہ جنرل بس سٹینڈ پر پہنچی تو نوجوان نے اُس پر تیزاب پھینک دیا جس سے اسکی آنکھیں، چہرہ ، ہاتھوں و جسم کا کچھ حصہ بُری طرح جل گیا جبکہ رکشہ ڈرائیور کی ٹانگ اور ہاتھ تیزاب سے متا ثر ہو گئے جس پر دونوں کو فوری طور پر ڈی ایچ کیو ہسپتال شفٹ کر دیا جہاں سے ملتان نشتر ہسپتال ریفر کر دیا۔ پولیس تھانہ دانیوال نے مبینہ ملزم کو گرفتار کرلیا۔ ملزم آفتاب نذیر نے صحافیوں کو بتایا کہ خاتون سے آٹھ سال سے تعلقات چلے آرہے تھے میرا سب کچھ اس نے لوٹ لیا اب ناراض ہو کر لاہور جا رہی تھی جو مجھے قبول نہیں اس لئے تیزاب پھینکا تاکہ اگر میری نہیں بن سکتی تو کسی اور کے ساتھ بھی رہ نہ سکے۔علاوہ ازیں ڈی ایس پی صدر نصر اللہ وڑائچ نے صحافیوں کو بتایا کہ جیسے ہی واقعہ کا علم ہوا تو فوری طور پر علاقہ بھر کی ناکہ بندی کر دی۔
تیزاب
وہاڑی: روٹھنے پر آشنا نے بیوہ پر تیزاب پھینک دیا، چہرہ، جسم متاثر
Feb 13, 2016