کراچی (آن لائن) وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے 16 خطرناک دہشت گردوں سے تحقیقات کے لئے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم تشکیل دینے کی منظوری دے دی تاہم لیاری گینگ وار کے سرغنہ عزیر بلوچ سے تحقیقات کے لئے جے آئی ٹی کا فیصلہ نہ ہوسکا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق سندھ حکومت نے 16 خطرناک دہشت گردوں سے تحقیقات کے لئے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم تشکیل دینے کی منظوری دے دی ہے تاہم لیاری گینگ وار کے سرغنہ عزیر بلوچ سے تحقیقات کے لئے جے آئی ٹی کا فیصلہ نہیں ہوسکا۔ ذرائع کے مطابق دہشت گردوں سے تحقیقات کے لئے جے آئی ٹی کی درخواست سکیورٹی اداروں کی جانب سے کی گئی تھی جس کی وزیراعلیٰ سندھ نے منظوری دے دی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ مشترکہ تحقیقاتی ٹیم میں رینجرز، سی ٹی ڈی، سپیشل برانچ اور حساس اداروں کے حکام بھی شامل ہوں گے۔ ٹیم اپنی رپورٹ 7 روز میں پیش کرے گی۔ ذرائع کے مطابق جے آئی ٹی ٹارگٹ کلنگ، اغوا برائے تاوان اور دیگر جرائم سے متعلق بھی تفتیش کرے گی۔واضح رہے رینجرز نے لیاری گینگ وار کے سرغنہ عزیر بلوچ سے تفتیش کے لیے بھی سیکیورٹی اداروں کی جانب سے جے آئی ٹی کی درخواست کی گئی ہے۔
جے آئی ٹی/ منظوری