لاپتہ افراد کمشن کا کراچی میں اجلاس 76 لوگوں کے گھروں کو واپس پہنچنے کی تصدیق

کراچی (نوائے وقت رپورٹ) لاپتہ افراد کے کمشن کا اجلاس گزشتہ روز کراچی میں ہوا جس میں 92 لاپتہ افراد کے کیسز کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں قانون نافذ کرنیوالے اداروں کی رپورٹ پیش کر دی گئی جس میں 76 لاپتہ افراد کے ملنے کی تصدیق ہوئی ہے رپورٹ کے مطابق 34 افراد اپنے گھروں کو پہنچ گئے 4 لاپتہ افراد رینجرز کی تحویل میں ہیں 5 کو ضمانت پر رہائی مل چکی جبکہ چار کے کیسز درکار معلومات نہ ملنے پر ختم، 10 دیگر کیس صوبائی ٹاسک فورس کے سپرد کر دیئے گئے۔ کمشن کا اجلاس 16 فروری کو دوبارہ طلب کرلیا گیا جو 30 مارچ تک جاری رہے گا۔
لاپتہ افراد کمشن

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...