اسلام آباد (محمد نواز رضا+ وقائع نگار خصوصی) باخبر ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ اس سال بھی سعودی حکومت سے پورا حج کوٹہ ملنے کے بارے مےں غےرےقےنی کی صورتحال برقرار ہے۔ حرم کی توسیع کی وجہ سے 20 فیصد کٹوتی کی تلوار پاکستان پر لٹک رہی ہے۔ کےونکہ سعودی حکومت بھارت اور بنگلہ دیش کی 20 فیصد کوٹہ بحالی کی درخواستیں پہلے ہی مسترد کرچکی ہے۔ وفاقی وزےر مذہبی امور سردار محمد ےوسف کی قےادت مےں ایک اعلیٰ سطح کا وفد اگلے ہفتے سعودی عرب کا دورہ کرے گا جہاں وہ 18فروری کو سعودی وزارت حج سے حج 2016ءکے لئے معاہدہ کرے گا جس میں حج کے مجموعی کوٹے کی بحالی پر مذاکرات ہوں گے۔ اس معاہدے کی روشنی میں حج پالیسی 2016ءتیار کی جائے گی۔ عام تاثر ہے کہ پاکستان کا کوٹہ بھی بحال نہیں ہو سکے گا۔ اس وقت پاکستان کی آبادی 22کروڑ سے تجاوز کر گئی ہے مردم شماری نہ ہونے کے باعث پاکستان اپنے کوٹہ مےں اضافہ نہےں کرا سکا۔ وفاقی وزارت مذہبی امور نے سعودی حکام سے مذاکرات کے لئے ہوم ورک مکمل کر لےا ہے۔ پاکستانی وفد جہاں 20 فےصد کٹوتی نہ کرنے کا مطالبہ کرے گا وہاں براہ راست مدےنہ منورہ کے لئے حجاج کے کوٹہ مےں اضافہ پر بھی زور دے گا۔
حج کوٹہ
پاکستان کو مکمل حج کوٹہ ملنے پر غیریقینی صورتحال برقرار
Feb 13, 2016