اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ شمالی کوریا کی طرف سے خلا میں راکٹ لانچ کرنے پر گہری تشویش ہے۔ شمالی کوریا کا راکٹ خلا میں بھیجنا سکیورٹی کونسل کی قراردادوں کی خلاف ورزی ہے۔ سکیورٹی کونسل قراردادوں کے تحت شمالی کوریا راکٹ خلا میں نہیں بھیج سکتا۔ شمالی کوریا کو بین الاقوامی ذمہ داریاں نبھانی چاہئیں۔
شمالی کوریا