ڈیوڈ ہیڈلی کے ”انکشافات“ پاکستان کو ممبئی حملوں کے ذمہ داروں کیخلاف کارروائی کرنا ہو گی: بھارتی وزیر داخلہ

Feb 13, 2016

نئی دہلی/ سدھارتھ نگر (آئی اےن پی) بھارتی وزےر داخلہ راجناتھ سنگھ نے کہا ہے کہ ڈےوڈ ہےڈلی کے انکشافات کے بعد پاکستان کو ممبئی حملوں کے ذمہ داران کے خلاف کارروائی کر نا ہوگی۔ جمعہ کو بھارتی مےڈےا کے مطابق رےاست اترپردےش کے ضلع سدھارتھ نگرمےں صحافےوں سے گفتگو کرتے ہوئے راجنا تھ سنگھ نے کہا کہ ڈےوڈ ہےڈلی کی طرف سے ممبئی حملوں مےں پاکستان کے ملوث ہونے کے انکشافات کے بعد پاکستان مکمل طور پر بے نقاب ہوگےا ہے اُسے فوری طور پر ممبئی حملوں کے ذمہ داران کے خلاف کارروائی کرنا ہوگی۔ واضح رہے بھارتی مےڈےا کا دعویٰ ہے کہ ڈےوڈ ہےڈلی نے ممبئی کی خصوصی عدالت کے سامنے وےڈےو لنک کے ذرےعے بےان رےکارڈ کراتے ہوئے الزام عائد کےا ہے کہ ممبئی حملوں مےں پاکستانی خفےہ اےجنسی اور لشکرطےبہ ملوث تھی۔
بھارتی وزیر داخلہ

مزیدخبریں