بیماری سے تنگ معمر شخص اور بھائیوں کے رویہ سے دلبرداشتہ زمیندار نے خودکشی کر لی

لاہور/ کھچی والا (نامہ نگاران) بیماری سے تنگ معمر شخص اور بھائیوں کے رویہ سے دلبرداشتہ زمیندار نے خودکشی کر لی۔ بتایا جاتا ہے کہ شادباغ کے علاقے عامر روڈ کا 71 سالہ عبدالغفور کافی عرصے سے بیمار تھا جس پر اس نے گزشتہ روز بیماری سے تنگ آ کر زہریلی گولیاں کھا لیں۔ ہسپتال لے جایا گیا مگر جانبر نہ ہو سکا۔ کھچی والا میں زمیندار فیملی چودھری غلام باری باجوہ مرحوم کے تینوں بیٹوں کے درمیان جائیداد کا تنازعہ چل رہا تھا۔ گزشتہ روز عدالت میں پیشی تھی۔ وحید احمد نے گھر سے تیار ہو کر عدالت جا نے کی بجائے کمرہ میں جا کر اندر سے دروازہ کو کنڈی لگا لی اور کنپٹی پر فائر کر کے خودکشی کر لی۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...