سابق صدر پرویز مشرف کے خلاف دوہرے قتل کیس کی سماعت ہوئی. کیس کی سماعت ایڈیشنل سیشن جج پرویز القادر میمن نے کی. لال مسجد کی طرف سے طارق اسد جبکہ پرویز مشرف کی طرف سے ملک طاہر ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے. مدعی وکیل نے کہا کہ وہ عدالت میں پرویز مشرف کے خلاف سی ڈی پیش کرنا چاہتے ہیں جس پر پرویزمشرف کے وکیل نے اعتراض کرتے ہوئے کہا کہ آپ کس قانون کے تحت سی ڈی پیش کرنا چاہتے ہیں. عدالت کی طرف سے پرویز مشرف کی مستقل حاضری سے استثنعی کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا، فیصلہ بیس فروری کوسنایا جائے گا.