فیصل آباد(اے این این) وزیر مملکت برائے پانی و بجلی عابد شیر علی نے کہا ہے کہ ہم پانامہ کا داغ لے کر الیکشن میں نہیں جائیںگے۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے فیصل آباد میں فیسکو ہیڈ کوارٹر میں مسلم لیگ (ن) کے منتخب مقامی نمائندگان سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ عابد شیر علی کا کہنا تھا کہ عمران خان اپنے بیانات میں میچ فکسرز اور چیرمین پی ایس ایل کو تنقید کا نشانہ بنار ہے ہیں جب کہ وہ خود سب سے بڑے جواری ہیں، ہم انہیں عوام کی مدد سے سڑکوں پرلا کر گھسیٹیں گے۔عابد شیر علی کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی اور پی ٹی آئی کے رونے والوں کے لیے میوزیم بنایا جائے گا جس میں ان کی ممیز رکھی جائیں گی، یہ پاناما کا رونا روتے ہیں لیکن ہم پاناما کا داغ لے کر الیکشن میں نہیں جائیں گے، 2018 کے انتخابات میں نوازشریف ایک بار پھر 2 تہائی اکثریت سے وزیراعظم بنیں گے اور رونے والے روتے ہی رہ جائیں گے۔وزیرمملکت نے پی ٹی آئی کے رہنما شاہ محمود قریشی کو ایک بار پھر آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ شاہ محمود قریشی جیسے جعلی پیر اپنے مریدوں کو لوٹتے ہیں، وہ دربار کے پیسوں اور لاکھوں ایکڑ زمین پر قبضہ کر کے بیٹھے ہیں جب کہ اپنے بچوں کو زکوٰة کے پیسوں سے پال رہے ہیں، بلیک منی شاہ محمود کے پاس آکر وائٹ ہوجاتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ شیخ رشید محکمہ اوقاف کی زمین پر قبضہ کر کے بیٹھے ہوئے ہیں، لال حویلی غریب لوگوں کی امانت ہے جسے واپس لے کر اس میں غریبوں کو بسائیں گے۔عابد شیرعلی کا کہنا تھا کہ کرکٹ میں آگے جانے پر لوگوں کو بڑی تکلیف تھی اسی لئے انہوں نے کھلاڑیوں کو خریدنے کی کوشش کی، پی ایس ایل میں میچ فکسنگ میں ملوث کھلاڑیوں کو معاف نہیں کرنا چاہیے، اگر بروقت فیصلے نہ کیے گئے تو کرکٹ کو بڑا نقصان ہو گا، میچ فکسنگ میں ملوث کھلاڑیوں پر تاحیات پابندی لگنی چاہیے۔ چوہدری عابد شیرعلی نے کہا ہے کہ وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کی قیادت میںحکومت معاشی لحاظ سے درست سمت میں جا رہی ہے، ملک میں جاری ترقیاتی منصوبے سی پیک کی اہمیت ایٹمی پروگرام سے کسی صورت کم نہیں لیکن بعض انتشار پسند عناصر اسے بھی کالا باغ کی طرح متنازع ایشیو بنانا چاہتے ہیں۔ حکومت اور عوام ایسا نہیں ہونے دیں گے اور اسے پایہ تکمیل تک پہنچا کر ہی دم لیں گے۔ ملک بھر میں لوڈ شیڈنگ میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے،اور سب سے اہم یہ کہ صنعتی زون میں کوئی لوڈ شیڈنگ نہیں ہو رہی،بہت جلد بجلی کی قیمتوں میں بھی نمایاں کمی آ جائے گی۔ انھوں نے کہا کہ ن لیگ کی حکومت جب2013ءمیں اقتدار میں آئی تھی تو توانائی کا بحران عروج پر تھا۔تاہم آج بہت بہتر صورتحال ہے۔ انہوں نے کہاکہ عمران خان شعبدہ بازی کررہے ہےں انہےں سےاست کے بنےادی تقاضوں کا علم نہےں ہے ،وہ روز نےا کرتب دکھاتے ہےں اور عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش کرتے ہےں ،۔انہوں نے کہا کہ وزےراعظم نوازشرےف کی سربراہی مےں پاکستان بہت جلد اےشےن ٹائےگر بن جائے گا۔
عمران خان کو عوام کی مدد سے سڑکوں پر گھسیٹیں گے‘ عابد شیر علی
Feb 13, 2017