قصور: اوباش کی کار میں لفٹ دیکر شادی شدہ خاتون سے زیادتی

قصور(نمائندہ نوائے وقت) نواحی گائوں دیو کھارامیں اوباش نے شادی شدہ خاتون کوکار میں لفٹ دیکر زیادتی کا نشانہ بنا دیا۔ نیلم بی بی نے پولیس تھانہ الہ آباد میں مقدمہ درج کروایا کہ میں الہ آباد سے اپنے گائو ں آرہی تھی راستے میں آس محمد کار سوار نے مجھے الہ آباد کے لئے لفٹ دی اور ساتھ بٹھا لیا تاہم مجھے دیو کھارا میں ایک امرود کے باغ میں لیجا کر زیادتی کا نشانہ بنا دیا ۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزم کو گرفتار کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

ای پیپر دی نیشن