لاڑکانہ(صباح نیوز) لاڑکانہ میں دریائے سندھ میں کشتی الٹنے سے ڈوبنے والے مزید چار افراد کی لاشیں نکال لی گئیں، جاں بحق افراد کی تعداد 10 ہو گئی، پانچ لاپتہ افراد کی تلاش کیلئے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔ دریائے سندھ میں پیر محبن شاہ کے مقام پر جمعہ کو کشتی الٹ گئی تھی۔ ڈوبنے والے 16 افراد فوری طور پر کنارے پر پہنچ گئے تھے۔ کچھ کو بعدازاں نکال لیا گیا تھا تاہم 8 افراد جانبر نہیں ہو سکے جبکہ دیگر کی تلاش تیسرے روز بھی جاری رہی۔ پاک بحریہ کے غوطہ خور امدادی کارروائیوں میں شریک ہیں۔ مزید 4 افراد کی لاشیں نکال لی گئی ہیں۔ ضلعی انتظامیہ سے لاپتہ پانچ افراد کے لواحقین نے رابطہ کیا ہے جن کی تلاش کے لئے ریسکیو آپریشن زیادہ بڑے علاقے تک پھیلا دیا گیا ہے۔