لاہور+ قصور (نامہ نگار+ نمائندہ نوائے وقت) پولیس و قانون نافذ کرنے والے اداروں نے دہشت گردی کے خدشات کے پیش نظر صوبائی دارالحکومت لاہور کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کرتے ہوئے 45 مشتبہ افراد کو حراست میں لے کر تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے۔ جبکہ ڈی ایس پی صدر قصورڈی ایس پی صدر قصور مرزا عارف رشید کی سربراہی میں تھانہ کھڈیاں کے علاقہ بیگ پور میں گرینڈ سرچ آپریشن کیا گیا۔ 200 کے قریب گھروں کو چیک کیا گیا430 افرادسے پوچھ گچھ اور بائیو میٹرک ویری فیکیشن کی گئی اورسنگین مقدمات میں ملوث ایک خطرناک اشتہاری سمیت 7افراد کو گرفتار کر کے ملزمان کے قبضہ سے تین پسٹل ،رائفل 7MM، رائفل 244بوراورایک پمپ ایکشن برآمد کی گئی ۔سر چ آپریشن کے بعد جرائم کی بیخ کنی کے سلسلہ میںڈ ی ایس پی صدر مرزا عارف رشید کی قیادت میں فلیگ مارچ بھی کیا گیا۔