بھارت پاکستان کی شہ رگ کاٹنے کی کوشش کر رہا ہے، عالمی برادری نوٹس لے: صدر آزاد کشمیر

کراچی (آئی این پی + آن لائن) آزاد کشمیر کے صدر سردار مسعود خان نے عالمی برادری سے مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی مظالم ختم کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت پاکستان کی شہ رگ کو کاٹنے کی کوشش کر رہا ہے۔ بانی پاکستان قائداعطم محمد علی جناح کے مزار پر حاضری کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے صدر آزاد کشمیر کا کہنا تھا بھارت مقبوضہ کشمیر میں نہتے کشمیریوں پر ظلم کے پہاڑ توڑ رہا ہے۔ عالمی برادری بھارتی مظالم کا نوٹس لے کر بھارتی مظالم فوری طور پر ختم کرائے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ اہل کشمیر کے مستقبل کا فیصلہ وہاں کی عوام کی خواہشات اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کیا جائے۔ مسعود خان کا کہنا تھا کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے اور بھارت پاکستان کی شہ رگ کو کاٹنے کی کوشش کررہا ہے لیکن ہم بھارت سے ڈرنے والے نہیں کیونکہ پاکستان کشمیریوں کے ساتھ کھڑا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...