سنگاپور‘ بارسلونا‘ لندن‘ نیویارک اور سان فرانسسکو ٹیکنالوجی کے جدید شہر قرار

Feb 13, 2017

لندن (اے پی پی) ماہرین نے کہا ہے کہ سنگاپور‘ بارسلونا‘ لندن‘ نیویارک اور سان فرانسسکو ٹیکنالوجی کی دنیا کے سب سے جدید شہر ہیں۔ پراکسیمیٹری ڈائریکٹری کی جانب سے جاری کردہ ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 2016ء کی چوتھی سہ ماہی میں 50 مختلف ممالک کی 370 کمپنیوں کی جانب سے جمع کروائے جانے والے اعداد و شمار سے دنیا کے 5 جدید ترین شہروں کی فہرست جاری کی ہے۔ ان شہروں میں سنگاپور‘ بارسلونا‘ لندن‘ نیویارک اور سان فرانسسکو شامل ہیں۔

مزیدخبریں