قیمتی تحائف کی وصولی نیتن یاہو کے گلے پڑ گئی ٗ قانونی شکنجہ سخت ہونے لگا

Feb 13, 2017

مقبوضہ بیت المقدس (اے این این) اسرائیلی وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو کے گرد قانونی شکنجہ مزید سخت ہوگیا ٗ اسرائیلی پولیس نے گراں قیمت تحائف کی وصولی کے الزام میں تحقیقات کے بعد نتین یاھو کے خلاف باقاعدہ پراسیکیوشن کی سفارش تیار کرنا شروع کردی ہے۔ عبرانی ٹی وی کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ وزیراعظم کے خلاف باقاعدہ عدالتی کارروائی میڈیا میں 1000 کے نام سے مشہور مقدمہ کے تحت شروع کیے جانے کا امکان ہے۔ اس مقدمہ میں وزیراعظم پر الزام عاید کیا گیا ہے کہ وہ ماضی میں دولت مند افراد سے گراں قیمت تحائف وصول کرتے ہوئے قومی خزانے کو نقصان پہنچا چکے ہیں۔ ٹی وی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پولیس نے وزیراعظم نیتن یاھو کے خلاف تحائف وصولی کیس میں تحقیقات چار سے چھ ہفتوں میں مکمل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ پولیس کی طرف سے تحقیقات مکمل ہونے کے بعد انہیں عدالت کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس کے پاس دو آپشن ہوں گے۔ پہلا آپشن صدر کے خلاف رشوت اور بددیانتی کے الزام میں فرد جرم عاید کرنا جب کہ دوسرے آپشن میں وزیراعظم کے خلاف صرف امانت میں خیانت کے الزام میں فرد جرم عائد کرنا ہو گی۔ 

مزیدخبریں