ٹرمپ دور میں شمالی کوریا کا 500کلومیٹر تک مار کرنیوالے بیلسٹک میزائل کا پہلا تجربہ

سیﺅل+ پیانگ یانگ+ واشنگٹن (اے این این+ رائٹرز+ اے ایف پی+پی ایس آئی) شمالی کوریا نے عالمی و امریکی دباﺅ اور پابندیوں کو مسترد کرتے ہوئے 500 کلو میٹر تک مار کرنیوالے ایک اور بیلسٹک میزائل کا تجربہ کیا ہے۔ جنوبی کوریا کے حکام نے بتایا کہ اسے مقامی وقت کے مطابق اتوار کی صبح سات بج کر 55 منٹ پر لانچ کیا گیا اور یہ مشرق کی سمت جاپانی سمندر کی طرف 500 کلومیٹر تک گیا۔گذشتہ سال پیانگ یانگ نے کئی جوہری تجربے کئے تھے۔ شمالی کوریا کی جانب سے مسلسل میزائل اور جوہری تجربے اور ان کے جارحانہ بیانات خطے میں خطرے اور کشیدگی کا موجب ہیں۔ اتوار کو کیا جانے والا تجربہ شمالی پیونگان صوبے میں ایک ائر بیس سے کیا گیا اور یہ علاقہ کوریائی خطے کے مغرب میں واقع ہے۔ ادھر امریکی دفاعی حکام نے رائٹرزکو بتایا ہے کہ واشنگٹن شمالی کوریا کے میزائل لانچ کی تصدیق کرسکتا ہے۔ وائٹ ہاو¿س کے ایک اہلکار نے بتایا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو اس کے بارے مطلع کر دیا گیا ہے جبکہ جنوبی کوریا کے دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ 'شمالی کوریا کی جانب سے مستقل اشتعال انگیزی کم جونگ ان کے دورحکومت کی نامعقولیت کا مظہر ہے جو پاگلوں کی طرح اپنے جوہری اور میزائل پروگرام پر فدا ہے۔ دوسری طرف جاپان میں کابینہ کے چیف سیکریٹری یوشیہودے سوگا نے کہا کہ میزائل جاپان کی عملداری میں آنے والے پانیوں تک نہیں پہنچا تاہم انھوں نے کہا کہ جاپان شمالی کوریا سے اس اقدام سے متعلق 'سخت احتجاج' درج کرائے گا۔ تاہم ابھی تک شمالی کوریا کی جانب سے کوئی بیان نہیں آیا۔ شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ-ان نے جنوری میں کہا تھا کہ ان کا ملک طویل فاصلے کے میزائل ٹیسٹ کرنے والا ہے جس میں جوہری ہتھیار لے جانے کی صلاحیت ہوگی۔ آئی این پی کے مطابق ٹرمپ کے عہدہ صدارت سنبھالنے کے بعد شمالی کوریا کا یہ پہلا میزائل تجربہ ہے جو ایسے موقع پر کیا گیا جب جاپان کے وزیر اعظم شنزو ایبے امریکہ کے دورے پر ہیں۔ امریکی حکام نے امکان ظاہر کیا ہے کہ تجربہ بین البراعظمی بیلسٹک میزائل کا نہیں تھا جبکہ میزائل تجربے پر جاپان کے وزیراعظم شنزوایبے کا کہنا ہے کہ شمالی کوریا کا میزائل تجربہ قطعی ناقابل برداشت ہے ۔ اے ایف پی کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے شمالی کوریا کے میزائل تجربے کی طرف اشارہ کئے بغیر جاپانی وزیراعظم کے ہمراہ مشرکہ نیوز کانفرنس میں کہا ہے کہ امریکہ اپنے اتحادی کی سلامتی کیلئے مکمل پُرعزم ہیں۔ میں چاہتا ہوں ہر کوئی سمجھ لے اور مکمل جان لے کہ امریکہ جاپان کیساتھ کھڑا ہے۔ یہ ہمارا عظیم اتحادی ہے اور 100 فیصد اس کے ساتھ ہیں۔
شمالی کوریا/ تجربہ

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...