اسلام آباد(نیوز ڈیسک) مرکزی امام بارگاہ شاہ اللہ دتہ اسلام آباد مےں منعقدہ عزائے فاطمےہ کنونشن مےں اس عہد کا اظہا ر کےا ہے کہ وطن عزےز کے استحکام و امن کے قےام ،مکتب تشےع کے حقوق کے حصول اورشےعہ سنی بھائی چارے کے فروغ کےلئے قائد ملت جعفرےہ آغا سےد حامد علی شاہ موسوی کے ہر حکم پر لبےک کہا جائے گا،آمدہ الےکشن مےں مکتب تشےع کے ساتھ روا رکھے جانے والے سلوک کے پےش نظر ووٹ کا فےصلہ کےا جائے گا،تمام رےاستی مذہبی اداروں مےں سےاسی سوداباز نہےں نظرےاتی نمائندگی چاہتے ہےں،آپرےشن ضرب عضب کی غےر متزلزل تائےد کا اعلان کرتے ہےں حکمران سےاستدان سچ سننے کے روادار نہےں نےشنل اےکشن پلان امن کی کلےد ہے انتقام کےلئے استعمال کرنے کے بجائے امن کے قےام کےلئے استعمال کےا جائے، آپرےشن ضرب عضب کا دائرہ پنجاب اسلام آباد اور اندرون سندھ سمےت پورے ملک مےں بڑھایا جائے، نےشنل اےکشن پلان کی دو شقوں کے سوا اس پر کماحقہ عمل نہےں ہو سکا لہذا قومی اےکشن پلان پر اس کی روح کے مطابق عمل کروایاجائے۔کالعدم تنظےموں پر ہاتھ ڈالا جائے،بعض علا قوں مےں انتظامےہ بے گناہ ماتمی عزاداروں کو شےڈول فور مےں ڈال کر اےکشن پلان کے خلاف بھڑکانا چاہتی ہے ،انتظامےہ کی ےہ کاروائےاں حکومت کی جگ ہنسائی اور بدنا می کا سبب بن رہی ہےںآرمی چےف وزےر اعظم وزےر داخلہ اس صورتحال کا نوٹس لےں، پاکستان مےں کوئی شےعہ سنی لڑائی نہےں بعض گروپوں کی جانب سے پےٹ اور اےڈ کی لڑائی کو مسلکی جنگ قرار دےنا از خود دہشت گردی ہے ۔شےعہ سنی برادران سکولوں کالجوں سے لے کر دفاع وطن کے محاذوں تک ساتھ ساتھ ہےں ،مسلم ریاستوں پرٹرمپ کی طرف سے پابندی کی شدیدمذمت کرتے ہیں جبکہ امریکی عوام کی مسلمانوں کیساتھ ہمدری کوسراہتے ہیں، جنت البقےع اور جنت المعلے ٰ کے مزارات مقدسہ کو ازسر نو تعمےر کےا جائے رسول کی بےٹی،اہلبےت اطہار ،پاکےزہ صحابہ کبار ؓ،امہات المومنےن کے مزارات کی عظمت رفتہ بحال کئے بغےرمسلمان عزت رفتہ حاصل نہےں کر سکتے ۔ان مطالبات کا اظہار تحرےک تحفظ ولاءو عزا و حرمت سادات کے ملک گےرعزائے فاطمےہ مےں تحرےک کے ترجمان ذاکر علی رضا کھوکھر اےڈووکےٹ(سپرےم کورٹ) کی جانب سے پےش کردہ اعلامےہ مےں کےا گےاجس کی ہزاروں عزاداروں بانےان ذاکرےن علماءنے فلک شگاف نعروں کی گونج مےں منظوری دی ۔