;تحریک ناموسِ رسالت کے مطالبات تسلیم کےے جائیں: عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت

اسلام آباد(وقائع نگار خصوصی) عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت اسلام کے رہنماو¿ں مولاناقاضی مشتاق احمد، مولانا قاضی ہارون الرشید،مولانا محمدطیب فاروقی ،قاری عبدالوحیدقاسمی،خالدمبین،مولانا زاہدوسیم،کے نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ تحریک ناموسِ رسالت کے تمام تر مطالبات فوی الفور تسلیم کرے اور ختم نبوت و ناموسِرسالت سمیت آئین کی کسی بھی اسلامی شق کو چھیڑنے سے گریز کرے انہوں نے کہا کہ اسلام آباد میں منعقدہ قومی سیاسی ،علماءو مذہبی راہنماﺅں کی منعقدہ آل پارٹیز تحفظ ناموسِ رسالت کانفرنس میں پیش کردہ 6مطالبات تسلیم نہ کیے تو یکم مارچ کے بعد عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت تمام دینی و سیاسی جماعتوں سے مل کر بھرپور احتجاج کریگی اس سلسلہ میں یکم مارچ کے بعد تمام دینی ، سیاسی جماعتوں پرمشتمل سٹیرنگ کمیٹی کا طلب کردہ مشترکہ اجلاس ہونے کے بعدمشترکہ طورپر احتجاجی لائحہ عمل کا اعلان کیا جائیگاانہوں نے مزید کہا کہ غیور مسلمان سب کچھ قربان کرسکتے ہیں لیکن وہ اللہ تعالیٰ کے سچے و آخری نبی حضرت محمد کریم کی ختم نبوت و ناموس رسالت کیخلاف کسی بھی سازش کو ہرگز برداشت نہیں کرسکتے۔حکومت اسلام آبادآل پارٹیز کے تمام مطالبات کو فوری طورپرتسلیم کرے ورنہ حکومت کی قادیانیت نوازی کے خلاف بھرپور تحریک چلائی جائے گی۔حکومت ایک ماہ سے پہلے پہلے دینی جماعتوں کے مطالبات کو تسلیم کرے اوردینی جماعتوں کو کسی بڑی تحریک چلانے پر مجبور نہ کرے۔علماءنے کہا کہ یہ ہمارے مطالبات رسمی اوروقتی نہیں ہیں حکومت ان مطالبات پر سنجیدگی سے غور کرے ۔

ای پیپر دی نیشن