حکومت کی کاوشوں سے ءبجلی کا بحران ختم ہوجائے گا،شیخ قیصرمحمود

Feb 13, 2017

اسلام آباد(وقائع نگار خصوصی)پاکستان مسلم لیگ(ن)اوورسیز کے جنرل سیکرٹری شیخ قیصر محمود نے کہاہے کہ ملک کو اندھیروں میں دھکیلنے والوں نے کرپشن کے ذریعے اپنی جیبیں بھری اور توانائی بحران کے حل پر کوئی توجہ نہیں دی،پاکستان مسلم لیگ(ن) کی حکومت کی انتھک کوششوں سے بجلی کی لوڈشیڈنگ میںبڑی حد تک کم ہوگئی ہے اور وزیراعظم میاں نوازشریف کی کاوشوں سے بہت جلد بجلی کا بحران ہمیشہ کیلئے ختم ہوجائے گا،2017ءبجلی کی لوڈشیڈنگ کے خاتمے کا سال ہوگا۔ تبدیلی صرف نعروں یا تقریروں سے نہیں بلکہ حقیقی معنوں میں عملی اقدامات سے آتی ہے اور عوام کی بے لوث خدمت کیلئے مٹی سے مٹی ہونا پڑتا ہے۔پاکستان مسلم لیگ(ن) کی حکومت نے ترقیاتی منصوبوں میں شفافیت کے کلچر کوپروان چڑھایا ہے جبکہ ماضی کے حکمرانوں نے اپنے دور میں ترقیاتی منصوبوں کے نام پرلوٹ مارکا بازار گرم کئے رکھا۔انہوں نے کہاکہ دھرنوں اور احتجاج کی سیاست اپنی موت مرچکی ہے،ملک کی ترقی کی راہ میں رکاوٹیں کھڑی کرنے والوں کو عوام نے ہمیشہ کیلئے مسترد کردیا، ملک کی ترقی و خوشحالی مخالفین کو ہضم نہیں ہو رہی اور وہ آئے روزکوئی نئی سازش تیار کرکے ملکی ترقی اور خوشحالی کے عمل کو روکناچاہتے ہیں لیکن پاکستان کے غیور عوام وزیراعظم میاں نوازشریف کے ساتھ ہیں۔مسلم لیگی رہنما شیخ قیصر محمود نے کہاکہ یہ وقت قو م میں انتشار کا نہیں بلکہ آپس میں متحد ہو کر دشمنوں کا مقابلہ کرنے کا ہے،ماضی کا پاکستان اور آج کے پاکستان میں زمین و آسمان کا فرق ہے،آج کی معیشت فلق کی بلندیوں کو چھورہی ہے اور ترقی کی اس نہج پر پہنچ گئی ہے ج ہاں ہمارے دشمن اس ترقی کو پاش پاش کرنا چاہتے ہیں،ہمارے اپنے لوگ دشمنوں کے ان مذموم عزائم کو پورا کرنے کی جستجو میں لگے ہوئے ہیں،پاکستان کی خوشحالی کا یہ سفر اپنی منزل پر رواں دواں رہے گا۔ 

مزیدخبریں