پاک بحریہ کی امن مشقیں دو ہزار سترہ جاری ہیں جن میں چین، ایران، سعودی عرب، آسٹریلیا، اٹلی، جاپان، امریکا اور روس سمیت پینتیس سے زائد ممالک شریک ہیں۔ چین اور روس تین بحری جہاز شرکت کر رہے ہیں، جبکہ دیگر ممالک کے بھی آٹھ بحری جہاز اس کا حصہ ہیں۔ پانچ ممالک ہیلی کاپٹرز سمیت مشقوں میں شریک ہیں۔ مشقوں کے دوران مختلف قسم کی ڈرلز، سمندر میں سرچ اور ریسکیو آپریشن، قزاقوں کے خلاف کارروائیوں کی مشق کی جارہی ہے۔ پاکستان دوہزار سات کے بعد سے ہر دوسرے سال امن مشقوں کا انعقاد کرتا ہے جن کا مقصد اتحادی ممالک کی دہشت گردی اور دیگر سمندری خطرات سے نمٹنے کی صلاحیتوں کے مظاہرے کے ساتھ شرکاء کو اس حوالے سے ایک پلیٹ فارم فراہم کرنا ہے۔ بحیرہ عرب میں دس فروری کو شروع ہونیوالی مشقیں چودہ فروری تک جاری رہیں گی۔
پاک بحریہ کی کثیر الملکی بحری امن مشقیں کامیابی سے جاری , پینتیس سے زائد ممالک شریک
Feb 13, 2017 | 13:53