باکس آفس رپورٹ: ہالی ووڈ کی اینی میٹڈ فلم" دا لیگو بیٹ مین"باکس آفس پر چھا گئی

ہدایت کار کرس مکے کی فلم دا لیگو بیٹ مین دوہزار چودہ میں بننے والی فلم دا لیگو کا سیکوئل ہے،جو بیٹ مین کی کئی فلموں کا ملاپ ہے، ایڈوانچر سے بھرپور فلم نے ریلیز کے تین دونوں میں پانچ کروڑ چھپن لاکھ ڈالر کما کر باکس آفس پر پہلے نمبر پرموجود ہے.
رومانوی داستان پر مبنی فلم"ففٹی شیڈز ڈارکر" رواں ہفتے باکس آفس پر دوسرے نمبر پر براجمان ہے، ڈرامہ فلم نے ریلیز کے پہلے ہفتے چار کروڑ ستاسٹھ لاکھ ڈالر بٹور لیے.
ایکشن سے بھرپور ایڈونچر فلم"جان وک چیپٹر ٹو"نے بھی شائیقن کو اپنا گرویدہ کرلیا، تھرلر فلم نے ریلیز کے تین دنوں میں تین کروڑ پندرہ ہزار ڈالر کا بزنس کرلیا، فلم رواں ہفتے باکس آفس پر تیسرے نمبر موجود ہیں.

ای پیپر دی نیشن