آج کے مسلمان غیرمسلموں کے تہوار اپنا رہے ہیں: علامہ الیاس قادری

کراچی (نیوز رپورٹر)امیر اہلسنت علامہ مولانا محمد الیاس عطار قادری نے کہا ہے کہ غیر مسلموں کے تہوار بدقسمتی سے آج مسلمانوں میں بھی رائج ہوتے جارہے ہیں اور مسلمان ان تہواروں کو بڑھ چڑھ کر منانے میں لگے رہتے ہیں ،غیر مسلموں کے تہواروں میں ایک تہوا ر ویلینٹائن ڈے بھی ہے جسے آج ہمارے معاشرے میں فروغ دیا جارہا ہے اورافسوس اس تہوار کی وجہ سے ہماری نوجوان نسل گناہوں میں مبتلا ہورہی ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ میں مدنی مذاکرے میں بیان کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ عشق مجازی کی یاد میں غیر مسلموں نے یہ تہوار شروع کیا جو مسلمانوں میں آگیا،اس میں کئی گنا ہ کئے جاتے ہیں لہٰذامسلمان اس سے دور رہیں اورتوبہ کریں کیونکہ مسلمان اللہ عزوجل کی عبادت کیلئے دنیا میں آیا ہے ،نامحرموں کے ساتھ ناچنا ،ہاتھو ں میں ہاتھ ڈالنا درست نہیں۔انہوں نے کہا کہ مسلمانوں کے تہوار عید الفطر،عید الالضحیٰ ‘عید میلاد البنی‘گیارہویں شریف ،شب معراج البنی ہیں۔

ای پیپر دی نیشن