خیرپور میں اسٹرابری کی فصل تیار مناسب دام نہ ملنے کی وجہ سے کاشت کار پریشان

Feb 13, 2018

خیرپور(نامہ نگار)خیرپور میں اسٹرابری کی فصل تیار ہے لیکن مناسب دام نہ ملنے کی وجہ سے کاشت کار پریشان ہیں۔کاشت کاروں سے 80.70 میں خرید کر دکاندار 200.180 میں فروخت کرتے ہیں کاشتکار۔کراچی میں اسٹرابری کی نمائش بھی لگانے کے ساتھ بیرون ممالک میں در آمد کرنے سے مناسب دام کاشت کار کو ملیں گے۔ کاشتکار۔علاقے میں اسٹرابری کاشت ہونے سے تازہ اسٹرابری مارکیٹ میں بروقت آنے سے مناسب دام مل جاتے ہیں جس سے ان کی اچھی روزی ہوجاتی ہے ۔دکاندار۔پھل فروش۔۔ تفصیلات کے مطابق خیرپور میں کے ٹی سید سمیع اللہ شاہ راشدی۔پریالوئ۔بہارو سمیت دیگر کچے کے علاقوں میں اسٹرابری کی فصل تیار ہوتے ہی مارکیٹ تک ترسیل ہوگئی ہے ۔اسٹرابری کاشت کرنے والے آبادگاروں نے کہاکہ اسٹرابری کا فصل پک کر مارکیٹ میں پہنچ گیا ہے وہ اسٹرابری کی پیکنگ والا ڈبہ 80.70روپے میں بدکان دار پھل فروش ان سے خردیتے ہیں اور وہ خود 200.180روپے میں فی ڈبہ ناز نخروں سے فروخت کرتے ہیں۔کاشت کاروں آبادگاروں نے بتایاکہ وہ پشاور سے فی دانہ 2روپے میں خرید کر لاتے ہیں اور سال بھر اس کی پرورش کرکے تازہ فصل ما رکیٹ تک بروقت پہنچاتے ہیں ۔ آبادگاروں نے وزیر اعلیٰ سندھ ۔محکمہ زراعت اور تاجر برادری سے اسٹرابری کی کراچی ایکسپو سینٹر میں نمائش لگانے اور بیرون ممالک ایکسپورٹ کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہاکہ اسٹرابری کی بیرون ممالک در آمد سے انہیں مناسب دام ملنے سے زر مبادلہ کمانے سے خوشحالی ممکن ہے۔سندھ حکومت ان کی حوصلہ افزائی کرے تاکہ وہ مایوسی کی دلدل سے نکل کر اسٹرابری کی فصل زیادہ مقدار میں کاشت کریں ۔

مزیدخبریں