صوبہ بھر کی بارز سے جعلی وکلاءکا خاتمہ ، صدور کو مراسلہ جات جاری

Feb 13, 2018

خان گڑھ (نمائندہ نوائے وقت) پنجاب بار کونسل کے وائس چیئرمین جام محمد یونس ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ صوبہ بھر کی بارز میں گھوسٹ اور جعلی وکلاء کی نشاندہی اور انکے خلاف کارروائی کے لئے صدور کو مراسلہ جات ارسال کیے جا رہے ہیں تاکہ بارز کو جعلی وکلاءسے پاک کیا جاسکے میڈیا سے سابق جنرل سیکرٹری ڈسٹرکٹ بار مظفرگڑھ راو¿ آصف حمید 'ظفر بلال مستوئی 'رانا امجد علی امجد ایڈووکیٹ 'فرید خان شیروانی 'محمدسلیم پتافی اور راو¿ عبدالحمید کے ہمراہ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بار اور بنچ کے تعلقات کار کو بہتر بنانے کے لئے پنجاب بار کونسل اپنا کردار موثر انداز سے ادا کر رہی ہے۔انہوں نے بتایا کہ وکلائ کے خلاف شکایات کو نمٹانے کے لئے تینوں کمیٹیاں ڈسپلنری کمیٹی 'انٹی کرپشن کمیٹی اور ایگزیکٹو کمیٹی کو فعال کیا گیا ہے جو 3ہزار سے زائد شکایات کو نمٹائیں گی ۔
محمد یونس

مزیدخبریں