سینیٹ میں عاصمہ جہانگیر، ہزار خان بجارانی، سیف اللہ بنگش کے انتقال پر تعزیتی قراردادیں منظور

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) چیئرمین سینٹ رضا ربانی کی زیرصدارت اجلاس ہوا۔ حاجی سیف اللہ بنگش‘ میر ہزار بجارانی اور عاصمہ جہانگیر کیلئے فاتحہ پڑھی گئی۔ لیبیا میں جاں بحق پاکستانیوں، سوات میں شہید فوجیوں، ایل او سی پر فائرنگ کے شہدائے کشمیر کیلئے سینٹ میں فاتحہ خوانی کی گئی۔ سینیٹر حاجی سیف اللہ بنگش، میر ہزار خان بجارانی اور عاصمہ جہانگیر کے انتقال پر تعزیتی قراردادیں منظو رکی۔ ایک قرارداد میں کہا گیا عاصمہ جہانگیر انسانی حقوق اقلیتوں اور بچوں کے حقوق کی علمبردار تھیں۔ عاصمہ جہانگیر خواتین اور محروم طبقات کی علمبردار تھیں، عاصمہ جہانگیر ایک بہادر خاتون تھیں، عاصمہ جہانگیر نے ہمیشہ جمہوریت کا دفاع کیا۔ عاصمہ جہانگیر نے خواتین کے حقوق کیلئے آواز اٹھا نے کا حوصلہ دیا۔ چیئرمین سینٹ نے کہا آج اجلاس میں عاصمہ جہانگیر کیلئے ایک گھنٹے کا تعزیتی اجلاس ہوگا۔ دوسری قرارداد میں کہا گیا ایوان سیف اللہ بنگش کی وفات پر اظہار تعزیت کررہا ہے قبل ازیں چیئرمین رضا ربانی کی زیر صدارت سینٹ کی ہائوس بزنس ایڈوائزری کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا سینٹ کا اجلاس 23 فروری تک جاری رہے گا۔
سینٹ

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...