’’ہماری ثقافت کیخلاف ہے‘‘ بھارت میں ہندو انتہا پسند تنظیموں کا ویلنٹائن ڈے کیخلاف احتجاج‘ کارڈز جلا دئیے

Feb 13, 2018

نئی دہلی(نوائے وقت رپورٹ) بھارت میں ہندو انتہا پسند تنظیموں نے ویلنٹائن ڈے کیخلاف احتجاج کیا، انتہا پسند تنظیم کے کارکنوں نے ویلنٹائن ڈے کے کارڈز پھاڑ کر جلا دئیے۔ بھارتی سینا اور شکتی سینا کے کارکنوں نے کلکٹر آفس کے باہر مظاہرہ کیا، دونوں تنظیموں نے ویلنٹائن ڈے پر عوامی مقامات کی نگرانی کا اعلان کردیا۔ ان کا مؤقف ہے کہ ویلنٹائن ڈے بھارتی ثقافت کے خلاف ہے۔

مزیدخبریں